مہنگائی

پاکستان میں مہنگائی بھارت اور بنگلہ دیش سے بھی زیادہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد ملک بھر میں مہنگائی روز بروز بڑھتی گئی اور اب پاکستان میں مہنگائی بھارت اور بنگلہ دیش سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پڑوسی ممالک سے زیادہ مہنگائی ہے، 2021 کے پہلے 10 ماہ میں پاکستان میں مہنگائی بھارت سے زیادہ رہی، جنوری تا ستمبر بھارت اور بنگلادیش میں مہنگائی کی شرح پاکستان کے مقابلے میں کم رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2021 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 5.7، بنگلادیش میں 5 جبکہ بھارت میں 4.1 فیصد رہی۔ فروری میں پاکستان میں مہنگائی 8.7 بڑھی جبکہ بھارت میں 5 اور بنگلادیش میں 5.3 فیصد تھی جبکہ مارچ میں پاکستان میں مہنگائی 9.1 فیصد تک بڑھ گئی۔ وزارت خزانہ کے مطابق اپریل میں یہ شرح 11.1 ریکارڈ کی گئی، مئی میں 10.9 فیصد جبکہ بھارت میں 6.3 فیصد اور بنگلادیش میں 5.3 فیصد تھی۔ جون میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 9.7 تک پہنچ گئی۔ جولائی اور اگست میں 8.4 رہی تاہم ستمبر میں پاکستان میں مہنگائی 9 فیصد ہوگئی اور بھارت میں 4.4 فیصد اور بنگلہ دیش میں 5.5 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے