شازیہ مری

بلاول بھٹو ہی پاکستان کو درپیش بحرانوں سے نکالنے والے لیڈر ہیں۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو درپیش بحرانوں سے نکالنے والے لیڈر بلاول بھٹو ہیں۔ آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی کے ساتھ بلاول بھٹو وزیراعظم منتخب ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران احمد نیازی اپنے گھر کا خرچہ چلانے والوں کو نوازتے گئے اور عوام کا تیل نکالتے رہے ہیں۔ یہ کہاں کی ایمانداری ہے کہ آپ کے گھر کا خرچ اور دیگر اخراجات کسی اور کی کمائی سے ہوں، عمران نیازی نے ایمانداری کا ڈھونگ رچا کر لوگوں بیوقوف بنایا ہے۔

شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ عمران نیازی نے تو سرکاری دورے کے دوران ملنے والی گھڑی بھی بیچ دی، آج ملک مالی بحران کا شکار ہے اور قومی خزانے پر آئی ایم کا راج ہے۔ ملک میں مہنگائی کا سونامی ہے اور نااہل حکومت ایک نیا منی بجٹ لانے کی تیاری کر رہی ہے، منی بجٹ کے ذریعے عوام کا مزید تیل نکالا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انشااللہ جلد ہم اس نالائق حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کریں گے اور بلاول بھٹو اگلے وزیراعظم ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے