زلزلہ

بلوچستان کے علاقے مستونگ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق زلزلے کے جھٹکے بلوچستان کے علاقے مستونگ اور  اس کے گرد و نواح میں محسوس کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق زلزلہ پیما مرکز  کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مستونگ  میں آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ خیال رہےکہ اب تک کی موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ زلزلہ پیما مرکز کا بتانا ہے کہ زلزلے کا مرکز مستونگ کے جنوب میں 18 کلو میٹر دور تھا۔ خیال رہے کہ  رہے کہ زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیٹلائٹ

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل ہوگیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے