مریم اورنگزیب

چور حکومت کا مسئلہ شہباز شریف کا عشائیہ اور پی ڈی ایم ہے، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے  پی ٹی آئی حکومت کو چور اور نالائق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نالائق، نااہل اور چور حکومت کا مسئلہ شہباز شریف کا عشائیہ، مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم ہے، جبکہ عوام کا مسئلہ آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوا چوری، معیشت کی تباہی، بے روزگاری اور منہگائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ خدا کا واسطہ ہے صبح صبح اٹھ کر نواز شریف، شہباز شریف اور پی ڈی ایم کو یاد نہ کیا کریں، غیر معیاری نااہل اور چور حکومت صرف عمران خان کے معیار پر پورا اُترسکتی ہے۔

واضح رہے کہ ن لیگ کی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ تاریخی بےروزگاری، منہگائی اور تاریخی قرض عمران خان کے معیار پر پورا اُترسکتا ہے۔ یاد رہے کہ فواد چوہدری نے کہا تھا کہ زرداری کی طرح مریم نواز بھی التواء کے راستے پر چل نکلی ہیں، نواز شریف اور آصف علی زرداری نے ایک ہی پالیسی رکھی ہے کہ مقدمات کو طول دیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے