خورشید شاہ

ترقیاتی فنڈز روک کر ملازمین کی تنخواہیں بڑھائی جائیں۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ترقیاتی فنڈز روک کر بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھائی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما و وفاقی وزیر خورشید شاہ نے سکھر میں ڈسٹرکٹ کونسل ہال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں تجویز دوں گا کہ ملازمین کی 30 سے 35 فیصد تنخواہیں بڑھائی جائیں، مزدور کی کم از کم تنخواہ 30 سے 35 ہزار کی جائے۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ آج جمہوریت کو خطرہ ہے، جمہوری طاقتوں کو سوچنا چاہیے کہ ملک اور عوام کو بچانا ہے، اگر ہم نے پارلیمنٹ کو طاقتور نہیں بنایا تو عوام طاقت ور نہیں ہوسکتے۔ آج اداروں کا آپس میں ٹکراؤ ہے جس سے پاکستان کمزور ہو رہا ہے، سیاستدانوں کا فرض ہے کہ عوام کے پیٹ بھرنے کے لیے راستے ڈھونڈے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے صوبے بھر میں تعلیم کے حوالے سے بہتر اقدامات کیے ہیں، سکھر میں ایک بھی یونیورسٹی نہیں تھی آج 5 بن چکی ہیں اور چھٹی بننے جارہی ہے۔ ایکسپورٹ زون کے لیے 400 ایکڑ زمین الاٹ کی ہے، جس سے 20 ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا، لوگ چاہتے ہیں کہ ایسا روزگار ملے جس میں کام نہ کرنا پڑے، اب ایسا نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے