بارش

بلوچستان میں مٹی کا طوفان اور بارش، آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کے مختلف شہروں کو مٹی کے طوفان نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، تیزہواؤں کے ساتھ مٹی کے طوفان نے نوشکی چمن، قلعہ عبدللہ، پشین، گلستان سمیت دیگر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق خضدار قلات، سوراب ہرنائی نوشکی مستونگ پیشین اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بادل خوب برسے۔ آسمانی بجلی گرنے سے 4 افرد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفانی ہواؤں کی رفتار 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، تیز ہواؤں کے سبب مختلف علاقوں میں بجلی کے کئی کمبے گرگئے اور دیواروں سمیت دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہی ملی۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم داخل ہونے کے بعد آج سے 20 اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل ہونے کے بعد صوبے میں بارشوں کا یہ سلسلہ 14 اپریل تک جاری رہ سکتا ہے۔

گزشتہ روز کوئٹہ میں گرد آلود تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، جس کے بعد محکمہ موسمیات کی جانب سے مری گلیات راولپنڈی اور سیالکوٹ سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے