دھماکہ

بارودی سرنگ دھماکے میں 3 بچے جاں بحق

وانا (پاک صحافت) جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے میں ایک بارودی سرنگ دھماکے سے پھٹ گئی، جس میں تین بچے جاں بحق ہونے کے علاوہ ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق بارودی سرنگ کا دھماکا مندوکئی کے علاقے میں ہوا جہاں بچے والی بال کا میچ دیکھنے کے لیے جا رہے تھے کہ ایک بچے کا پاؤں بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، جس سے دھماکا ہوگیا۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ جسے مقامی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے