عمران علی یوسف

میرا قصور صرف یہ تھا کہ میں شہباز شریف کا داماد تھا: عمران علی یوسف

اسلام آباد (پاک صحافت) ڈیلی میل کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیتنے والے زیر اعظم شہباز شریف کے داماد  عمران علی یوسف نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میرا قصور صرف یہ تھا کہ میں شہباز شریف کا داماد تھا۔ان کا کہنا ہے کہ ڈیلی میل نے جھوٹی خبر اس وقت چھاپی جب پاکستان میں ظلم کا دور تھا، شہباز شریف کے خلاف یہ خبر مکمل منصوبہ بندی کرکے شائع کی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق عمران علی یوسف نے بتایا کہ شہباز شریف کا داماد ہونے کے سبب مجھے بھی اس میں گھسیٹا گیا، جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کو ثابت بھی نہیں کیا جا سکا، ڈیلی میل نے معافی مانگی اور خبر اپنی سائٹ سے بھی ہٹائی۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی برطانوی اخبار نے کسی پاکستانی وزیراعظم سے معافی مانگی ہے، اس معافی سے شہباز شریف کی دیانت داری پر مہر ثبت ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ عمران علی یوسف نے مزید بتایا کہ ہمارا رئیل اسٹیٹ کا بزنس ہے، اکرام نوید نے ہم سے پراپرٹی خریدی تھی، ہمیں نہیں پتہ کہ اکرام نوید کا پیسہ حلال ہے یا حرام، پاکستان میں یہ کلچر نہیں کہ ہم انکوائری کریں۔ اکرام نوید نے 40 سے زائد بلڈرز سے پراپرٹیاں خریدیں، اسے پراپرٹی فروخت کرنے والوں میں ایک میں بھی شامل تھا، نیب نے سب کے ساتھ سمجھوتے کرلیے ہیں لیکن ہمارے پیسے آج بھی اکاؤنٹ میں پڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے