رانا ثناء اللہ

بلاول کو اُن کی زبان میں جواب نہیں دیں گے، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو اُن کی زبان میں جواب نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن تلخیاں بڑھانا نہیں چاہتی اس لیے بلاول بھٹو زرداری کو ان کی زبان اور انداز میں جواب نہیں دے رہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ایک پارٹی کے چیئرمین ہیں اورن لیگ تلخیاں کم کرنا چاہتی ہے۔ ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ چند ماہ پہلے تک بلاول بھٹو اور ہم نے ایک ساتھ کام کیا ہے، اس لیے تحمل کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اُن کا کہنا تھاکہ بلاول بھٹو ہماری تعریفیں کر کے ہمارا مخالف ووٹ نہیں لے سکتے، ہم پی پی چیئرمین کو اُن کی زبان میں جواب نہیں دیں گے۔ رانا ثناء اللہ نے یہ بھی کہا کہ لا محالہ بلاول بھٹو کو ہمارے مخالف کا بیانیہ اختیار کرنا پڑگیا، پی پی چیئرمین ہمارے دوست ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خاورمانیکا نے اپنے ضمیرکےتحت جوبہترسمجھا وہ بات کی، اُن کی گفتگو سچ ہے یا جھوٹ ہے؟اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ بہت سے دوست ن لیگ کا حصہ بنیں گے، اب تک پارٹی میں شامل ہونے والوں نے غیر مشروط طور پر ہماری حمایت کی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ آج جمہوریت اور جمہوری اقدار پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، اب جمہوریت بلا کسی رکاوٹ کے چلے گی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے