بلاول بھٹو

پرانے سیاستدانوں کو عوام کے اصل مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں۔ بلاول بھٹو

شانگلہ (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پرانے سیاستدانوں کو عوام کے اصل مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شانگلہ میں پیپلزپارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، ایک طرف نفرت اور تقسیم کی سیاست عروج پر ہے، دوسری جانب معاشی حالات اور بحران بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں۔ پاکستان کے پرانے سیاستدان آج بھی پرانی سیاست کر رہے ہیں، وہ انا اور ذاتیات کی سیاست میں مصروف ہیں، سیاست کو اختلاف رائے کے بجائے ذاتی دشمنی تک پہنچا دیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی اور غربت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کا مقابلہ غربت، بیروزگاری اور مہنگائی سے ہے، یہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی ہے جس نے نوجوانوں کی ماضی میں بھی نمائندگی کی، آج ہم وہ واحد جماعت ہیں جو روٹی، کپڑا اور مکان دلوا سکتے ہیں، ہم تین نسلوں سے یہی جدوجہد کر رہے ہیں۔ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کہا طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سارے سیاستدانوں کو نزدیک سے دیکھا ہے، جیسے عوام سیاستدانوں کو جانتے ہیں میں ابھی ویسے ہی جانتا ہوں، یہ سیاستدان ذاتی طور پر اچھے لوگ ہوں گے لیکن عوام کے مسائل کا حل نہیں۔ نفرت، تقسیم اور انتقام کی سیاست کو دفن کرنا ہے، ہمیں ایسی سیاست کو لیکر آنا ہے جس میں عوام کو مضبوط بنایا جاتا ہے، کوئی ایسی سیاسی جماعت نہیں جس کے ہاتھ صاف ہوں، میں 18 ماہ ملک کا وزیر خارجہ رہا، میرے ہاتھ بالکل صاف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے