انصار اللہ

ہمیں صہیونیوں سے کوئی خوف نہیں: انصاراللہ

پاک صحافت یمن کی تحریک انصار اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اسے اسرائیل سے کوئی خوف نہیں ہے۔

انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے ایک رکن نے یہ بات یمنی بحریہ کی جانب سے بحیرہ احمر میں ایک اسرائیلی جہاز کو قبضے میں لینے پر صہیونی ردعمل کے حوالے سے کہی۔ محمد البخیتی نے کہا کہ ہم صیہونی حکومت سے بالکل بھی خوفزدہ نہیں ہیں۔

انصار اللہ کے رہنما کے مطابق اگر ہم غزہ کی مدد نہیں کریں گے تو ہمیں اللہ کے غضب سے ڈرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یا تو غزہ کی جنگ روکنی ہوگی یا پھر جنگ پھیل جائے گی۔ محمد البخیتی نے کہا کہ ہم اپنے غزہ کے بھائیوں کو قتل نہیں ہونے دیں گے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی ساری نے کہا تھا کہ یمن کے انقلابی رہنما کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے یمنی بحریہ نے ایک فوجی آپریشن کرتے ہوئے بحیرہ احمر میں ایک اسرائیلی جہاز کو پکڑ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی خطے کی سلامتی اور استحکام چاہتا ہے اسے غزہ میں اسرائیل کے حملے روکنا ہوں گے۔

یمنی فوج کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ ہم صیہونی دشمن یا حکومت کے ساتھ تعاون کرنے والے تمام بحری جہازوں کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ یمنی مسلح افواج کے جائز اہداف ہوں گے۔ قابل ذکر ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے صیہونی حکومت کے خلاف بحری آپریشن کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیلی فوج

حماس کو صیہونی حکومت کی پیشکش کی تفصیلات الاخبار نے فاش کردیں

(پاک صحافت) ایک معروف عرب میڈیا نے حکومت کی طرف سے جنگ بندی کے حوالے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے