عامر میر

عامر میر نے لطیف کھوسہ کے حکومت پنجاب پر لگائے الزامات کو جھوٹ قرار دے دیا

لاہور (پاک صحافت) نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے پی ٹی آئی وکیل لطیف کھوسہ کے حکومت پنجاب پر لگائے الزامات کو جھوٹ کا پلندا قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی وکیل کے حکومت پنجاب پر لگائے الزامات بے بنیاد تھے، اسی لیے انہوں نے سپریم کورٹ سے بھاگنے میں عافیت جانی، سپریم کورٹ کے پلیٹ فارم کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی گئی جو ناکام ہوگئی، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے سپریم کورٹ میں 200 صفحات کی رپورٹ میں الزامات کو جھوٹا ثابت کر دیا تھا۔

نگراں وزیراطلاعات پنجاب عامر مزید کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے حکومت پنجاب کے دفاع کا جواب دینے کے لیے 3 دن مانگے مگر کوئی جواب نہ دیا گیا، ایک بھی کیس میں کسی پی ٹی آئی امیدوار کا اغواء یا کاغذات نامزدگی چھیننا ثابت نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کا ریکارڈ ظاہر کرتا ہے کہ تمام اہل امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کو قبول کیا گیا، پی ٹی آئی ٹھوس حقائق سامنے لانے میں ناکام رہی اور اسی لیے پٹیشن واپس لی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے