عظمی بخاری

بلاول تہذیب میں رہ کر بات کریں، نیا تماشا شروع کیا ہے کہ ن لیگ بدلا لے گا، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو جس تیزی سے بانی پی ٹی آئی کو فالو کر رہے ہیں ان کے لیے دعا ہی کر سکتی ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم بلاول بھٹو کو جواب نہیں دے رہے یہ ہماری پارٹی پالیسی ہے، بلاول سمجھتے ہیں کہ پی ٹی آئی کی زبان بول کر ووٹ لیں گے تو غلط فہمی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ بلاول بھٹو بانی پی ٹی آئی کی پوری قوم کو یاد دلا رہے ہیں، لوگوں کے نام بگاڑنا، تضحیک کرنا اب تو بلاول بزرگ ہونے کو بھی طعنہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیگر جماعتیں کسی مسئلے کا حل نہیں چاہتیں، سیاسی کارڈ کی طرح جنوبی پنجاب کو الیکشن میں استعمال کیا جاتا ہے، پیپلزپارٹی جب حکومت میں آئی تب بھی صوبہ نہیں بنایا۔

واضح رہے کہ عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ن لیگ پنجاب کی تقسیم نہیں چاہتی، عام آدمی کے مفاد کے لیے مختلف یونٹس بن جائیں تو کوئی اعتراض نہیں، ن لیگ نے اس متعلق قرار داد پاس کرائی تھی، اس کے بعد پی ٹی آئی کی حکومت آئی، نئی پارلیمنٹ کو اس معاملے کو دیکھنا چاہیے۔ مسلم لیگ ن کی رہنما نے مزید کہا کہ ن لیگ کو ٹارگٹ کر کے ایشو بنانا نامناسب ہے، سندھ میں مسائل زیادہ ہیں، مشکلات اور حالت زیادہ بری ہے، پیپلز پارٹی کو پنجاب میں کلہاڑا چلانے کا بہت شوق ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے