شازیہ مری

نصرت بھٹو نے بہادری سے شہید بھٹو کا مشن آگے بڑھایا۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو نے بہادری سے شہید بھٹو کا مشن آگے بڑھایا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر شازیہ مری نے مادر جمہوریت نصرت بھٹو کی 11 ویں برسی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ آج مادر جمہوریت نصرت بھٹو کی برسی پر انہیں جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے جدوجہد پرخراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو شہید ذوالفقار علی بھٹو کے سیاسی سفر میں ہر قدم پر ان کے ساتھ رہیں، مادر جمہوریت نے آمریت کے دور کی صعوبتیں برداشت کی اور قائد عوام کی پارٹی کو زندہ بھی رکھا۔ انہوں نے کہا کہ نصرت بھٹو نے بہادری سے شہید بھٹو کا مشن آگے بڑھایا اور آمروں سے مقابلہ کیا، نصرت بھٹو کی جدوجہد پوری قوم کے لیے ایک روشن شمع کی مانند ہے جو تاریک راہوں کو منور کرتی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے