عطا تارڑ

اب عمران خان امریکیوں سے ہاتھ جوڑ کر مدد مانگ رہا ہے۔ عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ امریکا پر سازش کا الزام لگانے والے عمران خان اب امریکیوں سے ہاتھ جوڑ کر مدد مانگ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے نیوز کانفرنس کے دوران عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے تو آپ کے خلاف سازش کرکے حکومت ختم کی تھی۔ آج عمران خان امریکی کانگریس کی رکن سے ہاتھ جوڑ کر مدد مانگ رہے تھے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ اللہ وہ وقت کسی پر نہ لائے جس طرف فواد چوہدری ڈر کر بھاگے تھے۔ سیاسی انتقام ذوالفقار علی بھٹو کا جوڈیشل مرڈر تھا، آپ 24 گھنٹے جیل میں نہیں گزار سکتے اور کہتے ہیں یہ سیاسی انتقام ہے۔ عمران خان اب آپ کی باری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے اب گھبرانا نہیں، آپ کیا چاہتے ہیں؟ 9 مئی کے حملوں میں ملوث ملزمان کو نہ پکڑا جائے۔ ان واقعات میں ملوث کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، دفاعی تنصیبات پر حملے کرکے باہر سے مدد مانگنا، ایب سلوٹلی ناٹ۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ عمران خان کی تینوں بہنیں کورکمانڈر کے گھر کے باہر موجود تھیں، پی ٹی آئی کے لوگ کور کمانڈر ہاؤس کے اندر موجود تھے۔ بھارتی فوجی افسر نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی تعریف کی کہ یہ بڑی دلیری سے لڑا، وہ خراج تحسین آج بھی ہمارے پاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے