مراد علی شاہ

موجودہ حالات میں ملک کو آصف زرداری کی ضرورت ہے۔ مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں ملک کو آصف زرداری کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلی مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اس بار ملک کے وزیراعظم بنیں گے، پی پی مرکز میں آزاد لوگوں کے ساتھ مل کر حکومت بنائے گی۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اس وقت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے، وہ تو ایک ہاری ہوئی جماعت نظر آرہی ہے۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کا میئر پیپلز پارٹی کا ہے، اب بھی کراچی سے ہم جیتیں گے۔ 9 مئی کے واقعات میں جو ملوث ہیں، ان کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہوگا، بلے کا نشان نہ ملنا پی ٹی آئی کی اپنی غلطی سے ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سے بھی تلوار کا نشان چھینا گیا تھا مگر ہم نے رونا دھونا نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے