بلاول  بھٹو زرداری اور فضل الرحمان کی ملاقات، عید کے بعد مزید مشاورت پر اتفاق

اسلام آباد (پا ک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) و جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی پی پی اور پی ڈی ایم قیادت میں ملاقات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے اور سیاسی ڈائیلاگ کےلیے آپس میں مزید مشاورت پر اتفاق کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کے بعد اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلا کر ڈائیلاگ کے متعلق حتمی فیصلہ ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ ڈائیلاگ کے ذریعے ملک کو بحران سے نکالنے پر جو فیصلہ ہوگا متفقہ ہوگا۔ رہے کہ بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمان کو پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے قائل کرنے ڈیرہ اسماعیل خان میں ان کے گاؤں پہنچےتھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکمران اتحاد کے اجلاس میں فضل الرحمان نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کی سخت مخالفت کی تھی جبکہ اکثر اتحادیوں نے بلاول بھٹو زرداری کی مذاکرات کی تجویز کو بہتر سمجھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مرتضی وہاب

شہر کی کسی سڑک پر سیکیورٹی وجوہات پر رکاوٹ نہیں۔ میئر کراچی

کراچی (پاک صحافت) میئر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ شہر کی کسی سڑک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے