مولانا عزیز

مدرسے میں طالبعلم سے بدفعلی کرنے والے مفتی عزیز الرحمان کا اعتراف جرم

لاہور (پاک صحافت) مدرسے میں طالب علم سے بدفعلی کرنے والے ملزم مفتی عزیز الرحمان نے اعتراف جرم کر لیا، پولیس کے مطابق ملزم نے بیان دیا کہ یہ ویڈیو میری ہے جو صابر شاہ نے چھپ کر بنائی،طالبعلم صابر شاہ کو پاس کرنے کا جھانسہ دے کر ہوس کا نشانہ بنایا،ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خوف اور پریشانی کا شکار ہو گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق طالب علم سے مبینہ زیادتی کے الزام میں درج مقدمے میں نامزد مفتی عزیزالرحمان کو گذشتہ روز میانوالی سے گرفتار کیا گیا تھا،بعدازاں  ان کے تینوں بیٹوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا جو متاثرہ طالبعلم کو دھمکیاں دے رہے تھے۔ خیال رہے کہ مفتی عزیز الرحمن کے تیسرے بیٹے لطیف الرحمان کو بیدیاں روڈ سے گرفتار کیا گیا جب کہ مفتی عزیز الرحمن کے 2 بیٹوں میں سے ملزم عتیق الرحمان کو کاہنہ میں واقع مدرسے سے گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ مدرسے طالبعلم کوحوس کا نشانہ بنانے والے مفتی عزیز الرحمن نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عزیز الرحمان نے تفتیش کے دوران اعتراف جرم کیا اور ملزم نے اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔ ملزم عزیز الرحمن نے اعترافی بیان میں کہا کہ بیٹوں نے صابر شاہ کو دھمکایا اور اسے کسی سے بات کرنے سے روکا،صابر شاہ نے منع کرنے کے باوجود ویڈیو وائرل کر دی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر کی ملاقات

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے ترکمانستان کے سفیر عطا جان نورلیویچ مولاموف نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے