واٹس ایپ

واٹس ایپ بزنس صارفین کے لئے نیا زبردست فیچر متعارف

کیلیفورنیا (پاک صحافت) واٹس ایپ  کی جانب سے عام صارفین کے ساتھ ساتھ بزنس صارفین کے لیے بھی مختلف نئے فیچر کی فراہمی پر مسلسل کام جاری ہے۔ واٹس ایپ نے بزنس صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس کے ذریعے صارفین اب اشتہارات بھی بنا سکتے ہیں جن پر کلک کرکے کوئی بھی صارف مذکورہ بزنس اکاؤنٹ تک پہنچ سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس فیچر کی بدولت کاروباری حضرات فیس بک پر دیے جانے والے اشتہارات کے ذریعے نئے صارفین تک بآسانی رسائی حاصل کر سکیں گے۔ اس اشتہار کے ذریعے فیس بک صارفین کو کاروباری حضرات کے واٹس ایپ پر بزنس آپریٹ کرنے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جاسکتا ہے۔ خیال رہے کہ اب واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹ صارفین واٹس ایپ ٹولز  سیٹنگ میں جا کر ایڈورٹائز آن فیس بک آپشن کو منتخب کرکے اشتہار بنا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو اس حوالے سے پہلے بھی آگاہ کیا جاچکا ہے۔ اس طرح کے پہلے سے موجود فیچر میں فرق صرف اتنا تھا کہ پہلے واٹس ایپ پر لوگوں کو ری ڈائریکٹ کرنے کے لیے اشتہار کی تیاری ممکن تو تھی لیکن ایسا اشتہار صرف فیس بک  پر جا کر ہی بن سکتا تھا تاہم اب واٹس ایپ بزنس میں اس فیچر کو شامل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وہ منفرد اے آئی کیمرا جو تصاویر کو شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے

(پاک صحافت) کیا آپ کسی ایسے کیمرے کے تصور کر سکتے ہیں جو تصویر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے