ایاز صادق

پی ٹی آئی کے کئی ارکان سے زبردستی استعفے لیے گئے، ایاز صادق

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ایسا کام نہ کریں کہ ہمیں سپریم کورٹ جانا پڑے، استعفے زبردستی منظور کرنے کا کہا جا رہا ہے، پی ٹی آئی کے کئی ارکان سے زبردستی استعفے لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایاز صادق نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ڈپٹی اسپیکر سے بھی گزارش ہے کہ غیر مناسب کام نہ کریں، قومی اسمبلی اسٹاف غیر قانونی کام کرے گا تو خمیازہ بھگتے گا۔ ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کئی دوست استعفے نہیں دینا چاہتے تھے، عدالت نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دے کر مسترد کیا۔

واضح رہے کہ اس موقع پر پیپلز پارٹی کی سینیٹر  شیری رحمان نے کہا کہ مشترکہ اپوزیشن جماعتوں نے جہدوجہد کے تحت ان کو اقتدار سے ہٹایا گیا، غیر قانونی کام کر کے پاکستان کا نام بدنام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ جمہوری اور پرامن طریقے سے لڑے، پورے ملک کو تقسیم کیا جارہا ہے، حق اور باطل کی جنگ ہم لڑ رہے ہیں، ہماری قومی اسمبلی میں اکثریت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے