مریم نواز

مریم نواز کورونا سے صحتیاب، سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز گزشتہ دنوں کورونا وائرس کا شکار ہوگئی تھیں جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا اور سیاسی سرگرمیاں بھی معطل کردی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کورونا ٹیسٹ کروایا ہے جو منفی آیا ہے۔ جس کے بعد انہوں نے جلد ہی باقاعدہ سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اب وہ پی ڈی ایم سمیت مسلم لیگ ن کی میٹنگوں میں شریک ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز اب مکمل طور پر صحت یاب ہیں، اور ان کا 29 اگست کو کراچی کے پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کا امکان ہے، جب کہ مریم نواز آئندہ پی ڈی ایم کی میٹنگز میں بھی شرکت کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کی روک تھام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے