شازیہ مری

بلاول بھٹو جوان ہیں مگر ادھیڑ عمر کے عمران خان سے اچھے لب و لہجے کا مظاہرہ کررہے ہیں، شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری کا کہنا ہے کہ  پپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو جوان ہیں مگر ادھیڑ عمر کے عمران خان سے اچھے لب و لہجے کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ ان کاکہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے روزانہ درجن بھر پریس کانفرنس کی جاتی ہیں مگر عوام کیلئے کیا کیا؟ کچھ نہیں بتایا جاتا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم جمہوری طریقہ سے کوشش کررہے ہیں کہ اس حکومت کو گھر بھیجا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سے اسلام آباد تک ہم نے لانگ مارچ کیا اور عوامی ایشوز کو اجاگر کیا، بلاول بھٹو نے تمام لانگ مارچ اور کبھی بھی کوئی اخلاق سے گرا لفظ تک نہیں کہا۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران شازیہ مری نے مزید  کہا کہ عمران خان جیسے بے حس آدمی کو بچوں کی بڑھتی فیسوں اور عوام کے مسائل کا کوئی علم نہیں، جس کے گھر کا خرچ کوئی اور چلائے اس عمران خان کو مہنگائی بے روز گاری کا کیا پتہ چلے گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے قطعاً کوئی الزام نہیں دیا اور آصفہ بھٹو کے سانحہ پر صبر کیا، بلاول بھٹو زرداری یقیناً بھائی ہیں اور بیٹے ہیں انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے