ناصر حسین شاہ

بلاول بھٹو کو اب ملک کا وزیراعظم بنوائیں گے۔ ناصر حسین شاہ

کراچی (پاک صحافت) پی پی رہنما ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کو اب ملک کا وزیراعظم بنوائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی پی چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیراعظم بنوانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان کا وزیراعظم بنوائیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سندھ سید ناصر حسین شاہ کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ کراچی کے تمام اضلاع کے لیے بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر کئی ترقیاتی منصوبے دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے شہر اور کورنگی میں مزید ترقیاتی کام ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے