شہباز شریف

عمران نیازی اب بھگوڑا ہوچکا ہے، شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی اب بھگوڑا ہوچکا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم عمران نیازی کو ملک کو ترقی کے ٹریک سے اتارنے کی اجازت نہیں دیں گے، کرپشن عمران خان کے گھر میں ہے، عمران خان کی بہن علیمہ خان کے پاس بیرون ملک جائیدادیں کہاں سے آئیں؟

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میں شہباز شریف نے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے  وزیر اعظم  عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم جس طرح کی زبان استعمال کر رہے اسکی مہذب معاشرے میں اجازت نہیں، میں تمہیں خبردار کرتا ہوں کہ اپنی زبان کو قابو میں رکھو ورنہ ہمیں قابو کرنا آتا ہے۔

واض رہے کہ شہباز شریف نے مزید کہا کہ نمل یونیورسٹی کے لیے آنے والا پیسہ کیوں ڈیکلیئر نہیں کیا، تم کہتے ہو شہباز شریف بوٹ پالش کرتا ہے تم کیا کرتے ہو؟ ہماری فوج نے قربانی دی اور تم نے لندن میں بیٹھ کر فوج کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کی۔ حرام حرام کی باتیں کررہے ہو، تم اے ٹی ایم کے پیسوں کا حرام کھاتے رہے ہو، تم ڈی چوک آنا چاہتے ہو تو آو ہم تمہیں ناکوں چنے چبوائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے