طلال چوہدری

عمران خان کے ساتھ کھڑے لوگ بھاگ رہے ہیں، طلال چوہدری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون نے لوگوں کو زبان دی ہے، نون لیگ لوگوں کی آواز بنی ہے، جبکہ عمران خان کے ساتھ کھڑے لوگ بھاگ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ  کٹھ پتلیاں آتی ہیں تو مہنگائی ہوتی ہے، وہ اپنے مالک کو خوش کرتی ہیں۔ پی پی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ  پی ڈی ایم سے دور ہونے پر آج پاکستان پیپلز پارٹی پچھتا رہی ہو گی۔

واضح رہے کہ طلال چوہدری نے یہ بھی کہاکہ  مہنگائی الیکشن چوری کرنے کی وجہ سے ہوتی ہے، ووٹ کو عزت دی جاتی تو مہنگائی نہیں ہوتی، حکمرانوں کو پتہ ہوتا کہ ووٹ سے آئے ہیں تو لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کی جاتیں۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ احتساب کے نام پر پارٹیاں توڑی اور بنائی جاتی ہیں، زبان بند کرنے کے لیے پکڑ دھکڑ کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے