مولانا فضل الرحمن

فوج واحد منظم ادارہ اور پاکستان کی واحد امید ہے۔ مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ پاک فوج پاکستان کا واحد منظم ادارہ اور ملک کی آخری اور واحد امید ہے۔ لیکن پی ٹی آئی حکومت اسے بھی بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لمحہ بہ لمحہ صورتحال بدل رہی ہے، بڑی عقلمندی سے ان حالات سے نکلنا ہوگا۔ آئین کے مطابق فیصلے کریں گے تو مشکل پیش نہیں آئے گی، فکر اس بات کی ہے کہ ملک کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل آرمی چیف کے حکم کا پابند ہے، یہ اختیار اس حد تک نہیں کہ کوئی اس پر ڈٹ جائے، وزیراعظم ایک غلط چیز پر جاہلانہ اندازمیں کھڑے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل آرمی چیف کے ماتحت ہے، وزیراعظم کو اس حد تک مداخلت نہیں کرنی چاہیے کہ نظام متاثر ہو، تمام معاملات مشاورت کے ساتھ چلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکلات اسی وجہ سے آئیں کہ پارلیمنٹ میں فوج اور فوج کے کام میں کسی اور نے مداخلت کی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے