مریم نواز

عمران نیازی نے گرفتاری کے ڈر سے بچوں اور خواتین کو ڈھال بنا لیا ہے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نے گرفتاری کے ڈر سے بچوں اور خواتین کو ڈھال بنا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ زمان پارک کے گیدڑ نے عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا رکھا ہے۔ زمان پارک کا گیدڑ پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے نہیں، عدالت اور ججوں کے سر پھاڑ رہا ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ ملک کو تقسیم کرنے کی باتیں کرنے والا عدالتی احکامات کی دھجیاں بکھیر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کارکنوں کی ڈھال بنا تھا مگر عمران خان کیسا لیڈر ہے جس نے عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا لیا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور میں پولیس نے عمران خان کی گرفتار ی کا آپریشن روک دیا ہے، پولیس کو پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سخت ترین مزاحمت کا سامنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے