وزیر اعظم ہاؤس خرچہ

بجٹ میں وزیر اعظم ہاؤس کے اخراجات میں 18 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے بجٹ میں وزیر اعظم ہاؤس کے اخراجات میں 18 کروڑ روپے سے زائد کا اٖضافہ کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ اگلے بجٹ میں وزیر اعظم آفس (انٹرنل) کے اخراجات میں ایک کروڑ 20 لاکھ روپے اضافہ جبکہ وزیراعظم آفس (پبلک) کے لیے 17 کروڑ 20 لاکھ روپے اضافہ کیا جارہا ہے تاہم حتمی فیصلہ پارلیمنٹ سے بجٹ کی منظوری کی صورت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس (وزیراعظم آفس انٹرنل) کے لیے آئندہ مالی سال 2021-22ء میں مجموعی طور پر اخراجات کا تخمینہ 40 کروڑ 10 لاکھ روپے لگایا گیا ہے جبکہ رواں مالی سال 2020-21ء کے دوران یہ اخراجات 38 کروڑ 90 لاکھ روپے ہیں۔ یاد رہے کہ وزیراعظم ہاؤس کے ملازمین سے متعلق اخراجات میں اگلے مالی سال 2021-22ء کے دوران مجموعی طور پر ایک کروڑ 93 لاکھ تین ہزار روپے کا اضافہ ہونے جارہا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم ہاؤس (وزیراعظم آفس انٹرنل) کے لیے آئندہ مالی سال 2021-22ء میں مجموعی طور پر اخراجات کا تخمینہ 40 کروڑ 10 لاکھ روپے لگایا گیا ہے جبکہ رواں مالی سال 2020-21ء کے دوران یہ اخراجات 38 کروڑ 90 لاکھ روپے ہیں۔ اس لحاظ سے وزیراعظم آفس (انٹرنل) کے اگلے مالی سال کے اخراجات میں ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کا اضافہ ہے۔ وزیراعظم سمیت وزیراعظم آفس (انٹرنل) کے دیگر افسران و ملازمین کی تنخواہوں و الاؤنسز کی مد میں 31 کروڑ 11 لاکھ 46 ہزار روپے مختص کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اپوزیشن کو ساتھ چلنے کی ایک بار پھر دعوت

اسلام آباد (پاک صحافت) ایوان بالا میں آصف زرداری کے مشترکہ اجلاس کے خطاب پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے