ہائی کورٹ لاہور

بجلی کے بلوں میں اضافے اور ٹیکس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور (پاک صحافت) بجلی کے بلوں میں اضافے اور ٹیکس کو  لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق  درخواست شہری شیخ محمد لطیف نے دائر کی ہے جس میں  چیئرمین واپڈا اور چیئرمین نیپرا کو فریق بنایا ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق شیخ محمد لطیف کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بجلی کے بلوں میں مختلف نوعیت کے ٹیکسز وصول کیے جا رہے ہیں، ایف سی سرچارج، جی ایس ٹی، ٹی وی فیس اور الیکٹریسٹی ڈیوٹی سمیت ٹیکسز وصول کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ عدالتیں بجلی کے مختلف ٹیکسوں کی وصولی غیر قانونی قرار دے چکی ہیں، بجلی بلوں میں ایک یونٹ کے فرق پر ہزاروں روپے اضافہ کر دیا جاتا ہے۔ درخواست میں  استدعا کی گئی ہے کہ بجلی بلوں میں بھاری اضافے نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، عدالت بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کی وصولی کالعدم قرار دے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے