سعید غنی

سعید غنی نے این اے 249 میں ن لیگ کی شکست کیوجہ بتادی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی نے گزشتہ روز منعقد ہونے والے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی شکست کی وجہ سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ این اے 249 میں مسلم لیگ ن اپنی بے نظمی کی وجہ سے ہاری ہے جبکہ پیپلزپارٹی اپنے نظم و ضبط کی وجہ سے کامیاب ہوگئی ہے۔

سعید غنی کا مزید کہنا ہے کہ ن لیگ والوں کو درخواست دینے کا حق ہے، پارٹی کو تجویز دی ہے کہ این اے 249 کے پورے حلقے میں ری پولنگ کرائیں، یقین ہے ری پولنگ میں ان کو دوبارہ شکست ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ری پولنگ ہوگی تو مفتاح اسماعیل بری طرح ہاریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے