پی ٹی اے

سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد دیکھنے پر ایف آئی اے یا پی ٹی اے کو اطلاع کریں، پی ٹی اے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد دیکھنے پر ایف آئی اے یا پی ٹی اے کو اطلاع کریں۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ نفرت انگیز مواد کی سزا 7 سال قید اور جرمانہ یا دونوں ہو سکتے ہیں۔

تٖفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  پاکستان کے دفاع، سالمیت اور تحفظ کے خلاف آن لائن مواد پھیلانا غیرقانونی ہے، ریاست مخالف، گستاخانہ، نفرت انگیز مواد کی سزا 7 سال قید اور جرمانہ یا دونوں ہو سکتے ہیں۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ عظمت اسلام یا کسی بھی فرقے یا مذہب کے خلاف سوشل میڈیا پر مواد پھیلانا سنگین جرم ہے، تعزیرات پاکستان کے تحت اس کی سزا، سزائے موت، عمر قید اور جرمانہ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر نسل، مذہب یا فرقہ واریت پر کسی طبقے یا شخص کے خلاف آن لائن مواد پھیلانا جرم ہے، نفرت انگیز مواد پھیلانے سے دل آزاری اور مذہبی منافرت بھی بڑھ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے