خواجہ آصف

عدالت نے تصحیح کا عمل شروع کرنا ہے تو نواز شریف کیس کے فیصلے سے شروع کرے، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدالت نے تصحیح کا عمل شروع کرنا ہے تو نواز شریف کیس کے فیصلے سے شروع کرے ، پاناما کیس سے شروع کرے ، یہ کہانی جنرل پاشا کے وقت سے شروع ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کے موقع پر عمران خان نے جو کوشش کی ، اس سے متعلق بھی راز ان کے پاس موجود ہیں ، یہ ساری کہانیاں سامنے آئیں گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو سسیلین مافیا کہنے والوں اور اس فیصلے پر دستخط کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے ، شاہ محمود نے بھی کہا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی۔

واضح رہے کہ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ مریم اپنی تقریر میں حق بجانب ہیں ، وہ ہماری پارٹی لیڈر ہیں ، عمران کے ساتھ ہوا کیا ہے جو وہ ایسی زبان بولتا ہے ، متاثرہ فریق تو ہم ہیں، ہمیں عدالت سے دکھ ملے ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ روز قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا تھاکہ آئین کو ری رائٹ کرنا عدلیہ کا کام نہیں ، عدلیہ آرٹیکل 63 کو ری رائٹ نہ کرے ، پاناما سے لے کر تمام کیسز کے لیے فل کورٹ بنا کر نظرِثانی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے