انوار الحق کاکڑ

معاشی صورتحال پر نگراں وفاقی کابینہ کا اجلاس

اسلام آباد (پاک صحافت) معاشی صورتِ حال پر نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کی زیرِ صدارت نگراں وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا۔ اجلاس میں ملک کی معاشی صورتِ حال، بجلی کے بلوں پر عوامی احتجاج اور پاور ڈویژن کے فارمولے پر غور کیا جائے گا۔

تٖفصیلات کے مطابق وزارت توانائی عوام کو ریلیف کے لیے تیار کردہ تجاویز اجلاس میں پیش کرے گی۔ اجلاس میں اسلام آباد ایئر پورٹ کو آؤٹ سورس کرنے سے متعلق ایوی ایشن ڈویژن بریفنگ دے گا۔ واپڈا اور بجلی کمپنیوں کے ملازمین کو دیے جانے والے مفت بجلی یونٹس پر بریفنگ دی جائے گی اور بجلی کے بلوں میں ممکنہ ریلیف سے متعلق پاور ڈویژن کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس کے علاوہ اجلاس میں ہانگ کانگ اور فیڈرل بورڈ اسلام آباد کے درمیان معاہدے، نیوٹیک اور سعودی عرب کے مابین ٹیکنیکل ٹریننگ کے معاہدے کی منظوری دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈا پیش ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے