مریم اورنگزیب

سینیٹ کی قرارداد کے آگے پیچھے کوئی بھی ہو الیکشن 8 فروری کو ہوں گے، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سینیٹ کی قرارداد کے آگے پیچھے کوئی بھی ہو الیکشن شیڈول پر عمل ہو گا، دوسری جماعتیں روئیں یا چیخیں، الیکشن 8 فروری کو ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ سینیٹ میں قرارداد جو گزشتہ روز منظور ہوئی صرف اس کی ن لیگ نے مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو الیکشن کے دوران بیٹی کے ساتھ جیل بھیجا گیا، سازش کے تحت پہلے لاہور ہائی کورٹ گئے، پھر سینیٹ قرارداد کا ساتھ دیا، یہ لوگ اندر چپ رہتے ہیں اور باہر ڈھول پیٹتے ہیں۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یہ ڈھیل ان کو تب ملی جب 9 مئی کے دہشت گرد کو گڈ ٹو سی یو کہا گیا، 9 مئی کو پورے ملک کو جلانے کا کہا، پھر کہا کارکنوں نے یہ کیا، اب کارکن بھگت رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہا کہ جیلوں میں بیٹھ کر دھمکیاں دینا بند کرو، ان لوگوں کو پاکستان کے عوام ووٹ نہیں دیں گے، پاکستان کے عوام کو الیکشن چاہئیں، صرف نواز شریف کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے