بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن ناقابل معافی

اسلام آباد (پاک صحافت) سیکریٹری پاور راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہو چکا ہے، ابھی یہ آغاز ہے، یہ بہت زیادہ بے رحم اور ناقابل معافی ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق راشد لنگڑیال نے سوشل میڈیا پر اعداد و شمار جاری کرتے ہوئےکہا کہ بجلی چوری کے ضمن میں 1 کروڑ 10 لاکھ روپے وصول ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بجلی چوری کے الزام میں 21 افراد کو گرفتار اور 16 کروڑ 40 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ اب تک 40 لاکھ یونٹ بجلی چوری کے 2000 سے زیادہ کیسز کا پتہ چلا ہے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب آئیسکو کا اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، سمیت مختلف شہروں میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، بجلی چور صارفین پر 75 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔ پنجاب میں بجلی چوری کو کنٹرول کرنے اور مانیٹرنگ کے لیے 3 کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

سعودی سرمایہ کاروں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان آنے والے سعودی تجارتی وفد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے