بلاول بھٹو

اشرافیہ کا خیال رکھنے کیلئے پی ٹی آئی اور ن لیگ کو مسلط کیا گیا۔ بلاول بھٹو

لاہور (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اشرافیہ کا خیال رکھنے کیلئے پی ٹی آئی اور ن لیگ کو مسلط کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں خواتین ونگ کے زیر اہتمام ذوالفقار بھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ خواتین پیپلز پارٹی کی نمائندہ بن کر گھر گھر جائیں، میرا پیغام اور پارٹی منشور خواتین تک پہنچائیں، جیت پیپلز پارٹی کی ہوگی۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ خواتین لوگوں کو سمجھائیں کہ باقی جماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں، اشرافیہ کا خیال رکھنے کیلئے پی ٹی آئی اور ن لیگ کو مسلط کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں تقسیم، نفرت اور گالم گلوچ کی سیاست دفن کرنا چاہتا ہوں، غریبوں، مزدوروں اور محنت کشوں کی حکومت بنانی ہے تو پیپلز پارٹی کو جتوانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے