مریم نواز

سیاسی فاشزم سے عدم استحکام آیا، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاسی فاشزم کی وجہ سے ملک میں عدم استحکام آیا۔ 9 مئی کو جو مناظر دیکھے وہ کبھی تاریخ میں دیکھنے کو نہيں ملے، عسکری تنصیبات پر حملے کیے گئے۔ پنجاب کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ وہ اسے سیاسی جماعت نہیں مانتیں جو ملک پر حملہ آور ہو۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ انہيں پتا چلا ہے پتنگ بازی کی دھاتی ڈور خیبر پختونخوا سے بن کر پنجاب آرہی ہے، جنوبی پنجاب میں جرائم پیشہ عناصر کے پاس جدید اسلحہ موجود ہے، پنجاب میں درپیش چیلنجز کے حل پر غور کرنا ہوگا، دہشت گردوں کی سرکوبی کےلیے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اے پی ایس واقعے کے بعد نیشنل ایکشن پلان بنا تھا جس کو دنیا نے سراہا، گزشتہ کچھ سال میں نیشنل ایکشن پلان پر اس طرح عمل نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پُرامن پاکستان کے پیچھے شہداء کی قربانیاں ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کردار پر خفیہ اداروں کی معترف ہوں۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ علم ہوا گینگز کے پاس جدید ہتھیار اور آلات موجود ہیں، افغانستان کے ذریعے بھی ان دہشتگردوں کو جدید اسلحہ تک رسائی ہے، دہشت گرد بھی ڈیجیٹلائز ہوگئے ہیں، ضروری ہے ہم ان سے آگے رہیں، افغانستان سے جو ہتھیار آتے ہیں وہ بھی بہت بڑا چیلنج ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے