یاسمین راشد

ڈاکٹر یاسمین راشد کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور (پاک صحافت) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیان اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے مقدمے پر سماعت کی۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے کی نئی دفعات شامل کر دی ہیں۔ خیال رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد پر جناح ہاؤس، ن لیگ کے دفتر اور عسکری ٹاور پرحملے کروانے اور تھانہ شادمان کو جلانے کا الزام ہے۔ ملزمہ کے خلاف گلبرگ، شادمان اور ماڈل ٹاؤن تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے