رانا ثناء اللہ

اس مرتبہ الیکشن کے بعد مسلم لیگ (ن) حکومت بنائے گی، رانا ثناء اللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے آئندہ الیکشن کے بعد ن لیگی حکومت کے قیام کا دعویٰ کردیا۔ رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ اس مرتبہ الیکشن کے بعد مسلم لیگ (ن) حکومت بنائے گی۔ آئندہ حکومت کے ایک دو سالوں میں ترقیاتی کام مکمل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں تقریب سے خطاب میں رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہان لوگوں کو شرم نہیں آتی جو نواز شریف پر کرپشن کے الزام لگاتے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی دوسروں کو چور ڈاکو کہتا تھا خود نے کرپشن کےلیے فرح گوگی رکھی تھی۔ ان کاکہنا تھا کہ حقیقی آزادی کا ڈرامہ رچایا گیا۔ انہوں نے آ کر ساڑھے 3 سال میں ملک کا اخلاق بگاڑ دیا۔

واضح رہےکہ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ شہداء کی یادگاروں کی بےحرمتی کی گئی، نوجوانوں کے والدین جیلوں کے باہر رو رہے ہیں۔ ماتھے پر گولی کھانے کا کہنے والا چوتھے دن پی ٹی آئی کو خدا حافظ کہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگست میں اسمبلیاں مدت پوری کریں گی۔ اکتوبر یا نومبر میں الیکشن ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے