انوار الحق کاکڑ

بجلی ایسا مسئلہ نہیں جس پر پہیہ جام ہڑتال کی جائے۔ نگران وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بجلی ایسا مسئلہ نہیں جس پر پہیہ جام ہڑتال کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ رات کو دکانیں جلد بند کرنے سے متعلق فیصلہ صوبوں کو اعتماد میں لے کر کریں گے اور فیصلے کا نفاذ جلد نظر آئے گا، بجلی معاملے پر جلدی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے، ہم ایسا فیصلہ نہیں کرنا چاہتے جو بعد میں واپس لینا پڑے۔ ٹیم اس مسئلے کے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم حل تجویز کرے گی۔

انوار الحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اس طبقے سے بہت ہمدردی ہے جس پر بجلی بلوں کا بہت بوجھ ہے۔ اس وقت کام طفل تسلیاں دینا نہیں، بجلی بلوں میں اضافے کے ذمہ داران کا تعین تو ہوگا سو ہوگا لیکن سوال یہ ہے کہ آج ان بجلی بلوں کے مسئلے کا حل کیا ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے زائد بلوں میں ٹیکسوں کا ناہموار نظام بھی اس مسئلے کی نشاندہی کررہا ہے اور کسی نے ٹیکس کے اس ناہموار نظام کی توجہ ہی نہیں دی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے