پرویز خٹک

میں کوشش کرتا تو وزیراعظم بن سکتا تھا لیکن ایسا نہیں کیا۔ پرویز خٹک

اسلام آباد (پاک صحافت) پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ اگر میں کوشش کرتا تو وزیر اعظم بن بھی سکتا تھا لیکن ایسا نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین پرویز خٹک نے نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد 20 دن روپوش رہا یہ واقعات نہیں ہونے چاہیے تھے، ایسی کوئی معلومات نہیں تھی کہ سارا واقعہ ایک ہی ادارے کے خلاف جائے گا۔ ایسے 3 موقع ملے کہ الیکشن کی طرف چلے جاتے ہیں لیکن چیئرمین پی ٹی آئی نہیں مانے۔

پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ اگر 30 جولائی والی بات ہی مان لی جاتی تو 9 مئی کا واقعہ ہی نہ ہوتا، علیم خان کو وزیراعلی پنجاب بنا دیتے تو پی ٹی آئی کی حکومت نہ جاتی۔ لڑائی اس بات پر شروع ہوئی ایک دن باجوہ صاحب (سابق آرمی چیف) نے کہا کہ بس میں اور نہیں کر سکتا، آرڈرز بہت ہوگئے تھے اسی لیے باجوہ صاحب نے کہا کہ اب نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ اسد عمر سمیت سب نے کوشش کی تھی کہ ڈیدلاک ختم ہوجائے، پارٹی چھوڑنے تک ڈیڈلاک ختم کرنے کی پوری کوشش کی، باتیں مان لی جاتیں تو چیئرمین پی ٹی آئی دوبارہ الیکشن بھی جیت سکتے تھے۔ پی ٹی آئی میں اب واپسی کا فیصلہ مشکل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے