سی ٹی ڈی

سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں، داعش کی 5 خواتین دہشتگرد گرفتار

لاہور (پاک صحافت) سی ٹی ڈی نے پنجاب میں کارروائیاں کرتے ہوئے داعش کی 5 خواتین دہشتگرد گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والی 5 خواتین دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 5 دہشتگرد خواتین کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ لاہور سے 3 اور شخیوپورہ سے 2 خواتین دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد خواتین کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے۔ دہشتگرد خواتین سے ممنوعہ لٹریچر، موبائل فون اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی سیکیورٹی فورسز نے پنجاب کے مختلف شہروں سے کالعدم تنظیم القاعدہ کے اہم کارندوں سمیت 8 دہشتگردوں کو گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے