اشیاء مہنگی

ایک ہفتے کے دوران ایک درجن سے زائد اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہوگئیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی و نالائقی کے نتیجے میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک درجن سے زائد اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہوگئیں ہیں جس سے عوامی اضطراب میں اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران زندہ مرغی اوسطاً 11 روپے 49 پیسے مہنگی ہو کر 214 روپے 88 پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔ لہسن کی قیمت 23 روپے 29 پیسے اضافے سے 354 روپے 82 پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران سرسوں کا تیل 3 روپے 84 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، گھی کی قیمت میں 3 روپے 52 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد گھی کی اوسط قیمت 404 روپے 85 پیسے فی کلو ہو گئی۔ حالیہ ہفتے مٹن کی قیمت میں بھی اوسطاً 5 روپے 13 پیسے فی کلو اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ ایک ہفتے کے دوران کیلا، نمک، چاول اور صابن بھی مزید مہنگا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے