آج حق اور سچ کی جیت کا دن ہے

آج حق اور سچ کی جیت کا دن ہے: شہریار آفریدی

اسلام آباد(پاک صحافت) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و چیئرمین کشمیر کمیٹی شہر یار آفریدی کا کہنا ہے  کہ آج حق اور سچ کی جیت کا دن ہے، آج سب سامنے آ جائے گا، وہ وزیرِ اعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ دینے کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے وزیرِ اعظم عمران خان کو اتنا نوازا ہے کہ ڈر و خوف ان کے پاس سے نہیں گزرتا۔چیئرمین کشمیر کمیٹی شہر یار آفریدی سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ جن ارکان نے ووٹ نہیں دیا ان کے خلاف کارروائی ہو گی؟شہر یار آفریدی نے جواب دیا کہ جو بھی اس میں ملوث ہے اسے نشانِ عبرت بنا دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: اعتماد کا ووٹ، ایم کیو ایم کی وزیر اعظم کو مکمل حمایت کی یقین دہانی

واضح رہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع پارلیمنٹ ہاؤس میں آج صبح مشترکہ ناشتے کے اہتمام کیا گیا، ناشتے میں وزیرِ اعظم عمران خان بھی شریک ہیں، جبکہ پارلیمنٹیرینز کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔وفاقی کابینہ کے ارکان، پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے تمام ارکانِ قومی اسمبلی کے علاوہ اتحادی جماعتوں کے ارکان بھی پی ٹی آئی ارکان کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس میں ناشتہ میں شریک ہیں۔

اتحادی جماعتوں مسلم لیگ ق، بلوچستان عوامی پارٹی، عوامی مسلم لیگ اور جمہوری وطن پارٹی کے اراکین کو ناشتے کی دعوت دی گئی ہے۔ایم کیو ایم کے ارکان ناشتے کے لیے 11 بجے ایک ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچیں گے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں ناشتے کی بیٹھک میں حکومت و اتحادی مشترکہ حکمتِ عملی طے ہو گی۔

دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) نے آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی نے عدم اعتماد کا فیصلہ کردیا، اپوزیشن کے انکار کے بعد اب اس اجلاس کی کوئی سیاسی حیثیت ہی نہیں رہی۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے