شاہ رخ خان

فلم کا نام’ڈنکی‘ کیوں رکھا؟ شاہ رخ خان کا دلچسپ جواب

(پاک صحافت) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے تجسس میں مبتلا مداحوں کو اپنی نئی فلم کا منفرد نام’ڈنکی‘ رکھنے کی وجہ بتا دی۔ خیال رہے کہ رواں سال بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے لیے بہت شاندار رہا۔ ان کی اب تک ریلیز ہونے والی دونوں فلم’پٹھان‘ اور’جوان‘ کو باکس آفس پر بہت پذیرائی ملی۔ جس کے بعد اداکار اب اپنی فلم’ڈنکی‘ کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں جو رواں سال 21 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔

اس نئی فلم کا نام کافی منفرد اور عجیب ہے جس پر اب تک اداکار کے مداح اور کئی سوشل میڈیا صارفین فلم کے نام کا مطلب جاننے کے لیے تجسس کا اظہار کر چُکے ہیں۔ حال ہی میں شاہ رخ خان سے ایک اور مداح نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر یہی سوال پوچھا کہ سر آپ فلم کا نام ’ڈنکی‘ رکھنے کی وجہ بتا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار نے مداح کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ڈنکی کا مطلب غیر قانونی طور پر سرحدوں کو پار کر کے سفر کرنا ہے۔ انہوں نے دلچسپ انداز میں لکھا کہ اس لفظ کو فنکی (Funky)، ہنکی (Hunky) اور منکی (Monkey) کی طرح پڑھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان

(پاک صحافت) بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان ہوگئے، اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے