طلال چوہدری

اب فارن ایجنٹ عمران خان اور فارن ایڈڈ پولیٹیکل پارٹی کا احتساب ہو گا، طلال چوہدری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اب فارن ایجنٹ عمران خان اور فارن ایڈڈ پولیٹیکل پارٹی کا احتساب ہو گا۔ خیال کہ انہوں نے یہ بات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ بے شرم آدمی، 2 سال جیل میں رکھا، 4 سال تحقیقات کیں۔  لیگی رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ دھیلے کی کرپشن نہ مل سکی ایک جھوٹا الزام ثابت نہ ہو سکا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا تھا کہ محرم کے بعد 25 مئی کے ملزمان کا احتساب شروع ہو گا۔ فواہد چوہدری نے کہا تھا کہ 24 ارب روپے کا ملزم حمزہ شہباز لندن فرار کرا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے