منیر اکرم

کالعدم تنظیم پاکستان پر حملوں کیلئے افغان سرزمین استعمال کرتی ہے۔ منیر اکرم

نیویارک (پاک صحافت) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) پاکستان پر حملوں کیلئے افغان سرزمین استعمال کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سلامتی کونسل میں افغانستان پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ امید کرتے ہیں عبوری افغان حکومت اپنے وعدے پورے کرے گی، سلامتی کونسل کو افغانستان سے تعلقات معمول پر لانے کیلئے حکمت عملی وضع کرنی چاہیے۔

منیر اکرم کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کو کرنسی اور اشیاء کی اسمگلنگ پاکستانی معیشت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے، افغانستان کے ساتھ تعمیری بات چیت ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش پاکستان میں دہشتگرد حملے کررہے ہیں، چاہتے ہیں کہ کابل ان حملوں کو روکنے میں پاکستان کی مدد کرے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے