دھماکا

باجوڑ میں جے یو آئی کے کنونشن میں دھماکا، مقامی امیر سمیت 40 افراد جاں بحق

باجوڑ (پاک صحافت) باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے کنونشن میں دھماکا ہوا ہے۔ جس میں امیر جے یو آئی خار سمیت 39 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے صدر مقام خار میں دھماکہ اس وقت ہوا جب جمعیت علمائے اسلام (ف) کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن جاری تھا، کنونشن میں ایم این اے جمال الدین اور سابق سینیٹر عبدالرشید سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جمال الدین اور عبدالرشید محفوظ رہے۔

ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا، دھماکا کس نوعیت کا ہے تحقیقات کے بعد پتا چلے گا، ضلع انتظامیہ نے شہر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی۔

نگران وزیر اطلاعات فیروز جمال نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ افسوسناک واقعہ میں 35 افراد شہید جبکہ 200 سے زائد افراد شدید زخمی ہیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں مولانا ضیاء اللہ جان بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے