مریم نواز

دوسروں کو چور کہنے والا خود سب سے بڑا چور نکلا۔ مریم نواز

لندن (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ دوسروں کو چور کہنے والا عمران خان خود سب سے بڑا چور نکلا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان! ادھر ادھر کی باتیں مت کرو، رسیدیں نکالو، گھڑی کس کو بیچی نام بتاو۔ پیسہ پاکستان کیسے منگوایا وہ بتاو، دوسروں کو چور کہنے والا سب سے بڑا چور نکلا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل کی جانب سے یہ دعوی کیا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں جو تحائف توشہ خانہ سے چوری کرکے بیچے تھے ان کو خریدنے والا سامنے آیا ہے۔ جو عمر فاروق نامی ایک کاروباری شخصیت ہے جبکہ بشری بی بی کی دوست فرح گوگی نے تحائف پاکستان سے بیرون ملک منتقل کرکے ان تک پہنچائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے