ایمل ولی خان

اے این پی کا ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

پشاور (پاک صحافت) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے 18 حلقوں پر امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم پی ڈی ایم نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کی درخواست کی تھی۔ اتحادیوں کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کے بعد اے این پی نے یہ فیصلہ کیا۔

ایمل ولی خان کا مزید کہنا ہے کہ ایک نام نہاد سیاسی جماعت نے انتخابی سیاست کا مذاق بنایا ہوا ہے۔ پہلے ایک امیدوار کو کئی نشستوں پر کھڑا کر کے قوم کے اربوں روپے ضائع کیے گئے۔ ایک طبقہ پارلیمنٹ کی بے توقیری کی کوششوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں 3 مہینوں کے لیے کروڑوں روپے خرچ کرنا زیادتی ہوگی۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ عام انتخابات کا اعلان کل بھی ہو تو اے این پی میدان میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے